اٹھارہ ہزاری ( خضر خان بلوچ سے)اٹھارہ ہزاری کی معروف نوجوان کاروباری شخصیت کی اپنےگھر اچانک پر اسرار موت،ورثاء نے انصاف کا معاملہ اللہ تعالی کی ذات پر چھوڑ کر بغیر قانونی کاروائی دفنا دیا۔تفصیلات کے مطابق آج نواحی علاقہ آستانہ کے رہائشی، اٹھارہ ہزاری شہر میں کاروبار کرنے والی معروف نوجوان کاروباری شخصیت ملک ابوبکر کی اچانک رات کو انکے گھر پر اسرار موت واقعہ ہوگئی جس کا پتہ اسکے گھر والوں کو صبح تا دیر نہ جاگنے پر ہوا ، انکی ظاہری حالت کو دیکھ کر گھر والوں کو انکےقتل کئے جانے کا شبہ ہوا جس پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پو لیس کو اطلاع دی گئی،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او چوہدری نوید نے موقعہ پر پہنچ کرباڈی پو سٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ بھجوا دی۔لواحقین کے مطابق وہاں موجودڈاکٹرز نے سرسری جائزہ کے بعد انکے کہنے پر یہ بتایا کہ ابو بکر کی موت کی وجہ قتل یا پھردل کا دورہ بھی ہو سکتا ہے تاہم وہ حتمی طور پو سٹ مارٹم کے بعد ہی حقیقت بتا سکتے ہیں،جس پر لواحقین نے پو سٹ مارٹم نہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہو ئے باڈی کوواپس گھر منتقل کیا اور اپنا معاملہ اللہ تعالی کی زات پر چھوڑتے ہوئے نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں دفنا دیا۔ جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور نوجوان موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی.
منگل، 5 دسمبر، 2017
اٹھارہ ہزاری کی معروف نوجوان کاروباری شخصیت کی اپنےگھر اچانک پر اسرار موت،ورثاء نے انصاف کا معاملہ اللہ تعالی کی ذات پر چھوڑ کر بغیر قانونی کاروائی دفنا دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں