یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعرات، 2 اگست، 2018

پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے پارٹنر سکولز کے اساتذہ چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کے گھروں میں فاقے

پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے پارٹنر سکولز کے اساتذہ چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کے گھروں میں فاقے ، پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن نے فنڈز ریلیز نہیں کیے ، سکول مالکان کا موقف ، تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کی معانت سے پنجاب بھر کے 7400سے سے زائد سکول لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں جن میں ہزاروں اساتذہ کام کرتے ہیں ان اساتذہ کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے ٹیچرز شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کرام کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے پارٹنر سکولز چار ماہ سے نہیں دے رہےجس کی وجہ سے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے دوسری جانب سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن نے فنڈز جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے سٹاف کو تنخواہیں نہیں دی جاسکیں ، جیسے ہی پیف (PEF)نے فنڈز جاری کیے فوری طور پر سٹاف کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں