اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر )ڈاکٹر اختر حسین بلوچ کی بطور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے ضلع کے ہسپتالوں کی بہتری کے لیے جو کام سرانجام دئیے وہ قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار اٹھارہ ہزاری کی معروف سماجی شخصیت خضر حیات کھرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی بہتری کے حوالے سے ڈاکٹر مہار اخترحسین کا دور سنہری دور تھا ضلع کی بند متعدد ہیلتھ سنٹرز کو فعال کرنے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں چار نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی، ضلع بھر میں 150 سے زائد ماہانہ آپریشن کاٹارگٹ اور دیگر عملی اقدامات سے ہسپتالوں میں مریضوں کو عملی ریلیف ملا،انہوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرمہار اختر حسین کو دوبارہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ تعینات کیا جائے تاکہ محکمہ صحت کے حوالے سے ضلع جھنگ دگنی ترقی کرسکے ۔
جمعرات، 2 اگست، 2018
ڈاکٹر اختر حسین بلوچ کی بطور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں