جھنگ(اسٹاف رپورٹر) عوام الناس کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقع پرڈی پی او جھنگ حافظ عطاء الرحمان ، حافظ شوکت علی ڈپٹی کمشنر جھنگ ، اے ایس پی یوٹی ماہم فاطمہ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغر، ڈی ایس پی موٹروے صغیر نانگہ،حبیب اللہ ہاشمی ڈی ایس پی اسپیشل برانچ جھنگ ،پرنسپل چناب کالج جھنگ ذاہد خورشید لودھی، سیکرٹری بار لیاقت علی بلوچ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدرمہر نوید سدھانہ۔ سینئر نائب صدر ملک وحید اور میڈیاکے دیگر نمائندے بھی موجودتھے۔
تفصیلات کے مطابق دور حاضر میں جدیدکے تقاضوں کے عین مطابق عوام الناس کوڈرائیونگ ، ڈرائیونگ قوانین ،ٹریفک نظام کو بہتربنانے اور شہریوں کو ٹریفک اصولوں کے مطابق پابند بنانے کے لیے ضلع جھنگ میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جو امیدواران کو سکول میں کلاس لے کر ڈرائیونگ اصولوں اور قوانین سے متعلق پڑھایا جائے گااور انہیں گاڑیوں کے پارٹس، روٹس سگنل اور کا ر پارکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی سکھایا جائے گا۔ اس موقع پرڈی پی او جھنگ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ماڈل ٹریفک سسٹم کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جائیگی جس سے غلطیاں بھی کم ہونگی ،ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران ڈرائیونگ سیمولیٹر کی وجہ سے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے گا۔ پولیس ڈرائیونگ سکول میں آنے والے افراد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا گیاہے ،مستقبل میں خواتین کیلئے لیڈیز انسٹرکٹرز بھی موجود ہونگی ۔ ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ ان کو گاڑیوں کے پارٹس کے بار ے میں آگاہی پریکٹیکل طور کرایا جائے گاانھوں نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کر نے والے افراد سے مکمل طور مطمئن ہونے کے بعد اسے لائسنس جاری کیا جائے گا۔
پولیس ڈرائیونگ سکول کے افتتاح کے موقع پرانچارج ٹریننگ سکول علی عباس نے ڈرائیونگ سکول سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
بدھ، 3 اپریل، 2019
جھنگ:عوام الناس کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کر دیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں