اٹھارہ ہزاری،بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے میڈیسن سٹور سے برآمد پرائیوٹ میڈیسن ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین میڈیا بریفنگ دے رہے ہیں
اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر )4نیوز ایچ ڈی کی نشاندہی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا بنیادی مرکز صحت ماچھیوال پر چھاپہ،انچارج پرائیوٹ ادویات فروخت کرنے میں ملوث نکلا،ڈی ڈی ایچ او نے ادویات قبضہ میں لیکر کارروائی کے لیے رپورٹ سی ای او ہیلتھ کو ارسال کردی تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار بھی اٹھارہ ہزاری کے سرکاری ہسپتالوں میں تبدیلی نہ لاسکی بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کا انچارج سرکاری ہسپتال میں غریب مریضوں کو پرائیوٹ ادویات فروخت کرنے میں ملوث نکلا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹھارہ ہزاری ڈاکٹر اظہر حسین نے 4نیوز ایچ ڈی کی نشاندہی پر بنیادی مرکز صحت ماچھیوال پرچھاپہ مار کر سرکاری ہسپتال کے میڈیسن سٹور سے پرائیوٹ میڈیسن برآمد کرلی ذرائع کے مطابق ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کو سرکاری ادویات فراہم کرنے کی بجائے یہ پرائیوٹ ادویات فروخت کی جاتی تھی بنیادی مرکز صحت کا انچارج میڈیکل ٹیکنیشن ذوالفقار پرائیوٹ ادویات سمیت پکڑا گیاادویات قبضے میں لیکر محکمانہ کارروائی کے لیے رپورٹ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کو بھیج دی گئی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین کا کہنا تھا کہ سنٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی سرکاری ہسپتال میں پرائیوٹ ادویات فروخت کرنا غیر قانونی اور محکمانہ جرم ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی دوسری جانب سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ انچارج کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے غریب مریضوں کے ساتھ ناانصافی کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے معاملے کی مکمل شفاف انکوائری کے بعد سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ہفتہ، 10 نومبر، 2018
اٹھارہ ہزاری،بنیادی مرکز صحت ماچھیوال کے میڈیسن سٹور سے برآمد پرائیوٹ میڈیسن ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین میڈیا بریفنگ دے رہے ہیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں