اٹھارہ ہزاری میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر نے سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں بچے کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگر نے ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری میں بچے کو قطرے پلا کرپانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے فارماسسٹ ڈاکٹر نویدشہزاد بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کا مقصد پاکستان کے مستقبل یعنی اپنے بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانا ہے ۔والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہوتے ہیں ،حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے مطابق جاری پولیو مہم اور پولیو ٹیموں کی چیکنگ کے لیے تمام تر وسائل بروکارلائے جائیں گے۔تحصیل بھر میں پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی، اس حوالے سے ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر نے اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر کو پولیو مہم کے انتظامات کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں