نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا خوبصورت واقعہ !!!
قافلہ ابھی شہر سے پیچھے تھا کہ بارش شروع ہوگئی اونٹوں پر لدا ہوا سامان تجارت تھا بھیگنے لگا، محفوظ جگہ پر پہنچتے پہنچتے آدھا مال بھیگ چکا تھا. منڈی میں پہنچ کر تاجروں نے مال اتارا، ان تاجروں میں ایک معصوم چہرے والا نوجوان تاجر بھی موجود تھا. اس نوجوان نے اپنے مال کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا. خشک اناج ایک طرف اور بھیگا اناج دوسری طرف . جب خرید و فروخت شروع ہوئی تو نوجوان تاجر بھیگے مال کا بھاؤ کم بتاتے جب کہ خشک مال کا بھاؤ پورا بتاتے. گاھک پوچھتا کہ ایک جیسے مال کا الگ الگ بھاؤ کیوں؟ تو وہ بتاتے کہ مال بھیگنے سے اس کا وزن زیادہ ہوگیا ہے خشک ہونے کے بعد وزن کم ہوجائے گا یہ بددیانتی ھے،
لوگوں کیلئے یہ نئی بات تھی پوری منڈی میں ان کی دیانتداری کا چرچا ہوگیا. لوگ جوق در جوق ان تاجر کے گرد جمع ہونے لگے. ان کے اخلاق کے گرویدہ ہوگئے.
وہ معصوم اور خوش شکل نوجوان "ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم" تھے !!
(سیرت النبی سے اقتباس)
کاپی پیسٹ احسان الہی ملک

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں