یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

منگل، 13 مارچ، 2018

اہل پاکستان کو اطلاع دی جاتی ہے

اہل پاکستان کو اطلاع دی جاتی ہے جلد ہی ٹوپی ڈرامے شروع ہونے والے ہیں کام درج ذیل ہیں! عرصہ سے بند سیوریج،اب صحیح ہو جائے گی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی ہر ہفتے علاقے کا ذمہ دار کونسلر یا ایم این اے خود علاقے کا دورہ کرے گا۔ لوگوں کے مسائل پوچھے گا۔ ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گا اپنے سگے بہن بھائیوں۔ماں باپ کی طرح ان سے پیش آئے گا محلے کے بچوں کو اپنی گود میں اٹھائے گا بیماروں کی عیادت بذات ایم این اے یا ایم پی اے خود کرے گا کسی کے گھر فوتگی ہو جائے تو جنازہ میں پہلی صف میں شریک ہوگا۔ اگر آپکے محلے میں صاف پانی میسر نہیں تو اب صاف و شفاف پانی میسر ہوگا آپ کسی مسئلے کے لیے کونسلر کے پاس جائیں گے تو کھڑا ہو کر استقبال کرے گا دو دن کے اندر آپکا کام ہو جائے گا ہسپتالوں میں عیادتی ڈرامے شروع ہو جائیں گے علاقوں میں دورہ جاتی ڈرامے شروع ہونگے۔ ۔اگر یہ سب کام پچھلے چار سال کے عرصے میں بھی ہوتے رہے ہیں تو ان کاموں کو خدمت خلق سمجھ لیجئے۔ اگر یہ کام صرف ابھی ہو رہے ہیں تو انھیں ٹوپی ڈرامے کا نام دیجئے. خدا کے واسطے اپنے شہر جھنگ کو مزید برباد نہ ہونے دیجئے ترقی یافتہ منصوبوں کے لالی پاپ منہ میں لے کر چپ نہیں رہئے بلکہ جب رات کو اپنے بستر پر ہوں. تب ایک بار پچھلے چار سال پر نظر دوڑا لیجئے۔ اگر آپکی حالت صرف الیکشن کے قریب ہی بدلتی ہے تو اس بار اپنی حالت نہیں اپنے نمائندے بدلیے۔ سوچ بدلو ضمیر زندہ کرو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں