
صحافی اور صافی میں فرق
1۔ صحافی جرائم پیشہ عناصر اور ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
صافی جرائم پیشہ عناصر کی ڈھال بنتا ہے۔
2۔ صحافی تمام اداروں کی اچھی بری خبر شائع کرتا ہے۔
صافی تمام اداروں کی صرف اچھی خبر شائع کرتا ہے۔
3۔ صحافی سرکاری ملازمین کو عوام کا خدمتگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صافی تمام ملازمین کو عوام کا باپ بنا دیتا ہے۔
4۔ صحافی رزق حلال کیلئے محنت مزدوری کو ترجیح دیتا ہے۔
صافی اپنا قلم بیچ دیتا ہے۔
5۔ صحافی سرکاری افسران کے سامنے سر اٹھا کے سوال کرتا ہے۔
6۔ صحافی کرپشن بے نقاب کرتا ہے۔
صافی کرپشن خود کرواتا ہے۔
7۔ صحافی قحبہ خانے بند کرواتا ہے۔
صافی قحبہ خانوں کا سپلائر بن جاتا ہے۔
8۔ صحافی اپنے قلم کو آواز بناتا ہے۔
صافی اپنے قلم کو رکھیل بناتا ہے۔
9۔ صحافی مجرم کو سزا دلواتا ہے۔
صافی صرف بلیک میل کرتا ہے۔
10۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے۔
صافی معاشرے کو اندھا کر دیتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں