یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

پیر، 25 دسمبر، 2017

ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور وطن عزیز کی حفاظت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمدڈوگر کا یوم قائد پر پیغام


اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار4نیوزایچ ڈی)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔یوم قائد تجدید عہد کا دن ہے ،ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔اپنے محسن قائد کے بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمدڈوگر نے یوم قائد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں چاہئیے کہ ملت کے پاسباں قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے ایمان ،اتحاد ،تنظیم کے اصول پر لازمی عمل کریں ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور وطن عزیز کی حفاظت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر ہم لوگ ایما ن،اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوجائیں تو قدرتی وسائل سے مالا مال ہمارا ملک پاکستان انشاءاللہ ترقی وخوشحالی کی مزیدمنزلیں طے کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں