ایم,ایس,او,جھنگ: کا 14 فروری کو یوم حیاء منانے
کااعلان
خرافات نے نوجوان نسل سے شرم و حیاء کو ناپید کردیا ہے، ثاقب توحید سیال
جھنگ:ضلعی ناظم MSO جھنگ ثاقب توحید سیال نے MSO کی طرف سے 14 فروری کو یوم حیاء کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خرافات نے نے نوجوان نسل سے شرم و حیاء کو ناپید کردیا ہے اور اس کے بھیانک اثرات معاشرتی ڈھانچے کیلئے تباہ کن ثابت ہورہے ہیں،کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ اس قوم کی نوجوان نسل کو تفریح اور ایڈونچر کے نام پر فحاشی کے رستے پر چلادیں،
وہ روایات اور حدود و قیود جو ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی محنت سے آنے والی نسلوں کیلئے بنائی تھیں اور جن کی حیثیت ہمارے معاشرے میں ستون جیسی تھی،جو ہماری تہذیب و تمدن کا بنیادی جز ہیں، آج ان روایات کو آزادی اور شعور کے نام پر توڑا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارا معاشرہ بے مہار ہوچکا ہے، ہمارے اندر آپس میں ادب و احترام کم ہوگیا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو خرافات کے عنوان سے نوجوانوں کو کو بےراہ روی و عریانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور اس دن فحاشی و بے شرمی کا طوفان_عظیم برپاء کردیا جاتا ہے،
اسلئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن 14 فروری کا دن یوم حیاء کے طور پر منائے گی، اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں یونٹ لیول پر درس قرآن اور درس حدیث کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نوجوان نسل کو بتایا جائے گا کہ خرافات کے تہوار کا ہمارے دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ویلنٹائن ڈے مکمل طور پر غیر شرعی ہے
منگل، 13 فروری، 2018
ایم,ایس,او,جھنگ: کا 14 فروری کو یوم حیاء منانے کااعلان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں