یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

منگل، 13 فروری، 2018

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی او ایچ کی مشترکہ کارروائی مبینہ جعلی ڈاکٹر کا ہسپتال اور عطائی کا کلینک سیل


اٹھارہ ہزاری:عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی او ایچ کی مشترکہ کارروائی مبینہ جعلی ڈاکٹر کا ہسپتال

اور عطائی کا کلینک سیل  تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ أفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہرخان  نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے چوک اٹھارہ ہزاری میں بھکر روڈ پر معروف پرائیویٹ ہسپتال جسے عارف شاکر نامی مبینہ جعلی

ڈاکٹرکافی عرصہ سے چلا رہا تھا کو سیل کر دیا مذکورہ شخص کے پاس مبینہ طور پر ہیلتھ کے متعلقہ کوئی سند نہ ہے مگر وہ نہ صرف مریضوں کا علاج بلکہ آپریشن بھی کر رہا تھا  اسی طرح پانچ مرلہ سکیم اٹھارہ ہزاری میں بھی موجود حنیف نامی عطائی کا کلینک سیل کر دیا گیا، کلینک کا مالک حنیف طب کی سند پر ایلوپیتھک پریکٹس میں مصروف پایا گیا واضح رہے کہ جبوآنہ کے ایک پانچ سالہ بچے زین کو مذکورہ عطائی نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا تھا جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا والد کی درخواست پر ڈی سی جھنگ نے کاروائی کے احکامات جاری کیے تھے شاکر ہسپتال پر ناقص انتظامات و آلات کی کمی بھی پائی گئی ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر خان نے  بتایا کہ مذکورہ ہسپتال کو چلانے والےشخص عارف شاکر کے پاس  ہیلتھ کے متعلقہ کوئی سند نہیں وہ خودکو ڈاکٹر ظاہر کر کے آپریشن بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عطائی انسانیت کے دشمن ہیں جو لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں  کی جائے گی درایں ثناء مقامی لوگوں نے اس اقدام کو بیحد سراہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں