یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعہ، 16 فروری، 2018

کونسلرایم سی18ہزاری معروف سماجی شخصیت مہر محمد اسحاق جھبانہ سیال

اٹھارہ ہزاری : کونسلرایم سی18ہزاری معروف سماجی شخصیت مہر محمد اسحاق جھبانہ سیال نے کہا ہے کہ اٹھارہ ہزاری و نواحی علاقوں میں سڑکوں پر کھڑی ٹرالیوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے سرکاری افسران لمبی تان کر سو گئے علاقے کے سیاستدانوں کو بھی پرواہ نہیں کسانوں کے ساتھ دیگر عوام کو بھی مل مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیامقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ہیڈ تریموں کے توسیعی پراجیکٹ کی وجہ سے مسافر ٹریفک کے مسائل سے دوچار ہیں رہی سہی کسر شوگر ملوں کی انتظامیہ نے نکال دی گنا سے لوڈ ٹرالیوں کی سڑکوں پر بیس بیس کلو میٹر لمبی لائنیں لگی ہیں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے مگر کسی کو کوئی پروا ہ نہیں گنا پر کٹوتیاں ختم نہ کروا سکنے والے سرکاری افسران نے خریداری کے شیڈول پر بھی پر اسرار طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں سڑکوں پر ٹرالیاں کھڑی کرنے کی کوئی اجازت نہیں ٹریفک جام سے عوام ذلیل و خوار ہو گئے کسی کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں متعلقہ افسر صرف شوگر ملوں سے بھاری رشوت لینے کیلئے اس طرف جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی سیاستدان بھی ایسے مسائل میں نااہل ثابت ہوئے ہیں تحصیل ضلع کے چیرمین وائس چیرمین ایم پی اے جن کا تعلق اسی علاقے سے ہے سب خاموش ہیں عوام کہاں جائیں ڈپٹی کمشنر جھنگ کمشنر فیصل آباد سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیکر ٹریفک کا یہ گھمبیر مسئلہ حل کروائیں اور نااہل سرکاری افسروں سے مقامی لوگوں کی جان چھڑائیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں