یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

بدھ، 14 فروری، 2018

ایم پی اے شپ نہ ہونے کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں میں مخالفین سے زیادہ عوام کی خدمت کی ہ

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)ایم پی اے شپ نہ ہونے کے باوجود
گزشتہ پانچ سالوں میں مخالفین سے زیادہ عوام کی خدمت

کی ہے کروڑوں روپے کی گرانٹس سے اب تک دو سو آبادیوں کو بجلی فراہم کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے والد مرحوم نواب غضنفر علی خان کی منظورکروائی گئیں بجلی کی نہ صرف 105 سکیمیں مکمل کروائی گئی ہیں بلکہ ایم این اے نجف خان سیال کی گرانٹ سے مزید 95آبادیوں کو بجلی مہیا کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایم این اے نے حلقہ میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی 28سکیمیں شروع کروائی ہیں جن کے 65فیصد فنڈز صوبائی حکومت نے جاری کر دئیے ہیں جبکہ وفاقی حکومت سے بھی سڑکوں کی تعمیر کیلئے آٹھ سکیموں کی منظوری لی گئی ہے جن کے تمام فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اپنے درمیان پائیں گے لوگوں کی خدمت ان کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن)موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)کیلئے عظیم فتح ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں