یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعہ، 9 فروری، 2018

اٹھارہ ہزاری:"جبوآنہ گروپ "کی جانب سے مزید دو علاقوں میں بجلی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل ایک سکیم کا افتتاح محنت کش کے معذور کمسن بچے سے کروایا

اٹھارہ ہزاری:"جبوآنہ گروپ "کی جانب سے مزید دو علاقوں میں بجلی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل ایک سکیم کا افتتاح محنت کش کے معذور کمسن بچے سے کروایا
لوگوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے منصوبوں پر اب تک کروڑوں روپے کی گرانٹس خرچ کروا چکے ہیں فیصل حیات جبوآنہ کا خطاب
جبوآنہ گروپ کے سربراہ سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے مزید دو علاقوں میں  لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالی بجلی کی ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا  انہوں نےیونین کونسل روڈو سلطان میں آبادی کیکر والا کی سکیم کا افتتاح مقامی محنت کش تصور خان کے ٹانگوں سے معذور کمسن بچے سے
انہوں نے یونین کونسل رشید پور میں علاقہ جمالی کلاں میں بھی بجلی کی فراہمی کی سکیم کا افتتاح کیا ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری مہر ساجد پرویز سدھانہ میاں انور شیخ سبطین خان ساجد علی خاں جبوآنہ جواد عباس جبوآنہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ ان کے والد مرحوم نواب غضنفر علی خاں جبوآنہ نے بجلی کی جو 105سکیمیں منظور کروائی تھیں وہ سب مکمل ہو چکی ہیں ایم این اے نجف عباس خان سیال کی گرانٹس سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی سکیمیں اس کے علاوہ ہیں حلقہ میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر اب تک کروڑوں روپے کی سرکاری گرانٹس خرچ کروا چکے ہیں اپنے والد کے مشن پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے
کروایا جس پر اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بیحد تعریف کی مقامی یو سی چیئرمین اسحاق نمبردار اور دیگر عمائدین  بھی موجود تھے اس سکیم سے مقامی أبادی میں 35گھروں کو بجلی میسر ہوئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں