بیوی کے حقوق
************************
1. بیوی کو دین کی بنیادی تعلیم دینا
2. اپنی وسعت کے مطابق بیوی پر خرچ کرنے میں دریغ نہ کرنا کیونکہ سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو اہل وعیال پر خرچ کیا جائے ۔
3. بیوی کو اس کے والدین اور قریبی رشتہ داروں کو کبھی کبھی ملنے کی اجازت دینا ۔
4. بیوی کی غلطیوں پر صبر کرنا اور گالی گلوچ نہ کرنا ۔ اور نہ اس کو کوسے نہ طعنہ دے ۔
5. اگر تنبیہ کی ضرورت ہو تو زیادہ سختی نہ کرنا
6. بیوی کے چہرہ پر مارنا ، یا ایسی مارمارنا جس سے جسم پر نشان پڑے جائز نہیں ۔
7. بقدر حاجت جماع کرنا ۔
8. بدگمانی نہ کرے اور نہ بالکل اس سے غافل بنے ۔
9. بیوی سے اچھے اخلاق اور عمدہ برتاؤ کا معاملہ کرے ۔
10. بلاضرورت طلاق نہ دے ۔
11. بیوی کو ایسی رہائش دینا جس میں وہ آزادی سے رہ سکے اور اپنا سامان رکھ سکے اس کا حق ہے اگر بیوی شوہر کے رشتہ داروں کے ساتھ رہنا پسند نہ کرے تو علیحدہ رہائش دینا شوہر پر واجب ہے ۔
12. عورت کے زیور کی زکوٰۃ صدقہ الفطر ، فطرانہ شوہر پر واجب نہیں ۔
13. بیوی کو کچھ ایسا جیب خرچ دے جو وہ اپنی مرضی سے خرچ کر سکے ۔
14. بیوی کی دلجوئی کرنا اور خوش کرنے کیلئے باتیں کرنا اور رات کو بیوی کے پاس رہنا بھی اسکا حق ہے ۔
15. بیوی کی مکمل اصلاح کی تو قع نہ رکھے ، اگر بالکل سیدھا کرنے کی کوشش کروگے تو اس کو توڑ دوگے ۔
16. بیوی سے روٹھ کر گھر سے باہر مت جائے۔
17. شوہر اور بیوی کی ملکیت کی چیزیں علیحدہ اور ممتاز ہونی چاہئیں تاکہ زکوٰۃ اور میراث کا صحیح حساب ہو سکے ۔
جمعہ، 9 فروری، 2018
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں