
اٹھارہ ہزاری :سکریپ اکٹھا کرتے بارودی مواد پھٹ جانے سے
دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیاسابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کا واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار نواحی علاقے ماچھیوال(جھنگ) میں حساس ادارے کے ٹھیکیدار محمد نواز اور اسکے ملازم گزشتہ روز سکریپ اکٹھا کر رہےتھے کہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 60سالہ محمد لطیف موقع پر جاں بحق جبکہ ٹھیکیدار نواز اور ایک ملازم صدام شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے ریسکیو دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ لیکر جا رہی تھی کہ 12سالہ صدام راستے میں دم توڑ گیا زخمی نواز کا علاج جاری ہے درایں اثناء جبوآنہ گروپ کے سربراہ سابق ایم پی اے فیصل حیات خان جبوآنہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں فوری ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے اس واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رنج و غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں