اٹھارہ ہزاری:متعدد مواضعات اور سینکڑوں بستیوں کو
ملانے کیلئے دریائے جہلم پر مچھیانہ کے قریب کشتیوں کا پل دوبارہ چلا دیا گیا افتتاح سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان،لیگی ایم پی اے الحاج میاں محمد اعظم چیلہ سیال نے کیا موضع مچھیانہ میں دریائے جہلم کے کنارے پانی کم ہونے پر کشتیوں کی مددسے دوبارہ پل بنایا گیا ہے جس سے ضلع جھنگ کی دو تحصیلوں اٹھارہ ہزاری اور جھنگ کے متعدد مواضعات اور سینکڑوں بستیوں کا
آپس میں رابطہ آسان ہوگیا ہے اور میلوں کا سفر چند منٹوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے میاں اعظم چیلہ اور صاحبزادے محبوب سلطان موضع مچھیانہ پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پرانہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مچھیانہ پل سے دریائی علاقوں کے لوگوں کی دوریاں کم ہوگئی ہیں اگر نئی حلقہ بندی میں دریا پار کے مزید علاقے شامل ہوئے تو الیکشن کے بعد یہاں مستقل پل تعمیر کرنے کیلئے بھی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تھل کے سرکاری رقبوں پر نسلوں سے آباد مقامی باشندوں کو مالکانہ حقوق دلائے جانے کیلئے بھی کوششیں کریں گے اس موقع پر ذاکر سیال، رائے مشتاق بھٹی، محمد خان اعوان اور دیگر مقامی سیاستدانوں،معززین،عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعدادموجود تھی اس موقع پر دریائے جہلم کے کنارے کبڈی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ نے مذکورہ میچ بھی دیکھا اور منتظمین اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات دیے
بدھ، 14 فروری، 2018
متعدد مواضعات اور سینکڑوں بستیوں کو ملانے کیلئے دریائے جہلم پر مچھیانہ کے قریب کشتیوں کا پل دوبارہ چلا دیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
nice page
جواب دیںحذف کریں