
کوٹ خیرا ملہوانہ موڑ منصور سیال کوٹ دیوان موہل اور دیگر جھنگ کے علاقے حلقہ پی پی 125 میں شامل ہونے سے ہمارے لیے یہ حلقہ بھی بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے
حلقہ بھر میں پھیلے ہوئے اپنے مخلصین اور محبین سے مشاورت کے بعد چند ہی دنوں میں اھلسنت والجماعت پاکستان پاکستان راہ حق پارٹی اور پاکستان عوامی خدمت پارٹی کی جانب سے مشترکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متعارف کروائینگے اور پھر اسکی جیت کیلیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے
اور ان شااللہ حلقہ پی پی125 میں کامیابی حاصل کرینگے
ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ محمد آصف معاویہ سیال نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کیا
سربراہ پاک پارٹی کا کہنا تھا کہ کوٹ شاکر ماچھیوال واصوآستانہ جبوآنہ اٹھارہ ہزاری کوٹ ارائیاں رشیدپور کوٹ مراد اچگل امام روڈو سلطان لشاری سمیت حلقہ بھر میں ہمارا مضبوط ووٹ بنک ہے اور ہمارے ووٹر کی خاصیت ہے کہ نہ کسی جاگیر دار سے مرعوب ہوتا ہے اور نہ ہی کسی وڈیرہ کا مرہون منت ہوتا ہے اور اللہ کے فضل سے ہمارے تھانہ کچہری واپڈا کے کام پہلے بھی ہمارے جماعتی اثر و رسوخ سے ہوتے ہیں اور آئیندہ بھی ہم اس معاملے میں خود کفیل ہیں
اپنے تمام کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنے آپ کو منظم کریں ان شااللہ فتح ہماری ہوگا
اور جھنگ کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ
اپنا جھنگ اور اپنے بچوں کا جھنگ بچانے کیلیے ہمارا ساتھ دیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں