

چنیوٹ (شیخ سمیر سمی سے) تھانہ بھوآنہ کے علاقہ موضع بگھہ والا میں اوباش نوجوان کی نابالغ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھوآنہ کے نواحی علاقہ بگھہ احمد والا میں اوباش نوجوان غلام ولد محمد عبداللہ قوم جپہ کی کلثوم بی بی دختر فلکشیر قوم جپہ سکنہ بگھہ احمد والا بعمر 13/14 سال سے زیادتی۔ بتایا گیا ہے کہ کلثوم بی بی امان اللّه چدھڑ کی زمین پر چارہ کاٹنے گئی، جہاں غلام نامی شخص نے کلثوم کو زیاتی کا نشانہ بنایا تاہم متاثرہ لڑکی کے ماموں انصر عباس کی مدعیت میں تھانہ بھوآنہ میں مقدمہ درج کروایا گیا ملزم کو گرفتار کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں