
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار) ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ خرم شہزاد
نے آج جامع مسجد فاروق اعظم چوک اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سنیں جن کے ازالے کیلئے انہوں نے موقع پر احکامات صادر کیے ایس پی خرم شہزاد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا شعبہ خلیفہ دوم حضرت عمر فارقؓ نے قائم کیا ان کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے پولیس نے مساجد میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں کسی بھی رکاوٹ یا پریشانی کی صورت میں عوام افسران سے براہ راست راابطہ کریں شکایات کا فوری نوٹس لیکر کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کریں اس موقع پر قصبہ واصو کے رہائشی صوفی محمد اسلم نے شکایت کی ہیڈ تریموں توسیعی پراجیکٹ کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر بے جا پابندیوں سے مسافر اور مقامی لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں خاص طور پر رات کو سفری سہولت کیلئے بسوں کا چلایا جانا بہت ضروری ہے مقامی صحافی و نمبردار موضع کوٹ بہادر جنوبی نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی بند کروائی جائے عام نوعیت کی شکایات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیاں بنائی جائیں تحصیل لیول پر ڈی ایس پی اور دیگر پولیس عملہ تعینات کیا جائے ایس پی خرم شہزاد نے ان مساٗل کو حل کروانے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کرنے کی یقین دہانی کروائی شہریوں نے کھلی کچہری میں بات توجہ سے سننے پر ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو بیحد سراہا قبل ازیں ایس پی خرم شہزاد نے تھانہ اٹھارہ ہزاری کا بھی معائنہ کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں