
اٹھارہ ہزاری:نامہ نگار
عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی رکاوٹ کو آڑے نہیں آنے دیا والد مرحوم کی منظور کروائی گئی سکیموں اور ایم این اے نجف عبا س سیال کے ساتھ الائنس کاصحیح معنوں میں حلقہ کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے خود کوچوبیس گھنٹے وقف کر رکھا ہے ان کے حمایت یافتہ بلدیاتی نمائندے ضلع کونسل اور یونین کونسلوں کے فنڈز بھی پبلک کی بہتری کیلئے خرچ کر رہے ہیں مخالفین ہماری خدمات کا کسی طور پر بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ان خٰیالات کا اظہار جبوآنہ گروپ کے سربراہ سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے یونین کونسل دوسہ کے علاقہ بستی ملاح موضع چھوہن میں ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالی بجلی کی ترقیاتی سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا وائس چیئرمین ضلع کونسل محمد اقبال خان جبوآنہ، یو سی چیئرمین مخدوم ارشاد قریشی ،افتخار خان ریٹائرڈ ڈی ایس پی حسن شاہ دیگر معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ان کے والد مرحوم نواب غضنفر علی خان جبوآنہ سابق ایم پی اے نے عوام کو سیاسی بیداری اور شعور دیا اوراس پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جبوآنہ گروپ انہیں کے نقش قدم پر کاربند رہتے ہوئے لوگوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے بلدیاتی الیکشن کی طرح آئندہ متوقع جنرل انتخابات کے نتائج بھی مخالفین کیلئے حیران کن ہوں گے عوام انہیں سرخرو کرتے ہوئے بھرپور کامیابی دلائیں گے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں