
پریس کلب شورکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمدیونس نومی صدر پر یس کلب شورکوٹ منعقد ہواجس میں چیئر مین پریس کلب شورکوٹ رائے ایاز اکبر سینئر نائب صدر رانا شاہد محمود ،وائس چیئر مین محمد فاروق سندھو ،نائب صدر چوہدری محمد شہزاد،نائب صدر چوہدری نادر اسلم ،جنرل سیکرٹر ی سہیل راحت ،جوائنٹ سیکرٹری ذولفقار علی ،رانا محمد شبیر ،محمد ذیشان حیدر،راناآصف مختارسیکرٹری اطلات ونشر یات ،حاجی ناصر عباس ،ناصر محمود ،غلام شبیر طاہر سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی جس میں مُتفقہ طور پر تھانہ وریام اسٹیشن کے انچارج حافظ عبداللہ جپہ کے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی پر زور مزمت کی گئی اور کہاگیا کہ گزشتہ دنوں شورکوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 485میں طالب علم ابوبکر کو علاقہ کے با اثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا تھا جس کی صحافیوں نے کوریج کی تھی اس کو ریج پر ایس ایچ او مذکورہ کو رنج تھا جس کی رنجش کی بنا پر آج آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی تھانہ وریام میں کو ریج کے لیے جانے والے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا اجلا س میں آئی جی پنجاب ،آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے اس امر کی تحقیقات کروائی جائیں اور ایس ایچ او کو فی الفو ر معطل کیا جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں