اٹھارہ ہزاری:اسسٹنٹ کمشنراٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگرکا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ۔مراکز کے انتظامات کا جائزہ لیا،نقل اور بوٹی مافیا کا داخلہ بندرکھنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قائم تین امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا بغورجائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی مراکز میں تعینات نگران عملہ کو سخت ہدایات کیں کہ بوٹی اور نقل مافیاکا سنٹرزمیں داخلہ بند رکھا جائے،امتحانی عمل کو شفاف بنایا جائے اگر عملہ کا کوئی فرد نقل یا بوٹی کلچرمیں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکزکی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔
فور نیوز ایچ ڈی نوجوان صحافیوں کے ذریعے پاکستان کا خوش اخلاق چہرہ دنیا پر عیاں کرنے کے لیے سر گرم عمل ہے۔ آئیے اس کے اس مشن کا حصہ بنئیے کیونکہ اس جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیےفور نیوز ایچ ڈی کو آپ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کیجئیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں