یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

منگل، 1 مئی، 2018

رنگپور کینال کی بندش سے لاکھوں کسانوں کا نقصان ہو رہا ہے ,فصلوں کیلئے پانی کی کمی ہے مہنگی بجلی اور ڈیزل کے استعمال سے آبپاشی پر اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں کسان سخت پریشان ہیں, اگر مذکورہ نہر کو آئندہ دو تین روز میں نہ چلایا گیا تو احتجاج کریں گے :سابق ایم پی اے نواب فیصل حیات جبوآنہ

اٹھارہ ہزاری (ملک منورحسین کھوکھر سے)سابق ایم پی اے نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ہے کہ رنگپور کینال کی بندش سے لاکھوں کسانوں کا نقصان ہو رہا ہے فصلوں کیلئے پانی کی کمی ہے مہنگی بجلی اور ڈیزل کے استعمال سے آبپاشی پر اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں کسان سخت پریشان ہیں اگر مذکورہ نہر کو آئندہ دو تین روز میں نہ چلایا گیا تو احتجاج کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ تریموں بیراج توسیعی پراجیکٹ پر کام میں بد نظمی کا خمیازہ کسانوں کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ اور عوام الناس کوبھی بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگپور کینال فوری چلانے کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں