یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

منگل، 15 مئی، 2018

محکمہ صحت کے حکام کی مبینہ پھرتیاں ناتجربہ کار اور جونئیر ترین میڈیکل آفیسرکو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کا چارج دے دیا

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) محکمہ صحت کے حکام کی مبینہ پھرتیاں ناتجربہ کار اور جونئیر ترین میڈیکل آفیسرکو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کا چارج دے دیا سی ای او ہیلتھ  نے عجلت میں  آفس کی بجائے ہسپتال سے ہی لیٹر جاری کر دیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ایم ایس کے ساتھ لوکل ایڈجسٹمنٹ پر ایک ڈی ایم ایس اور دو اے ایم ایس کام کر رہے تھے جن میں سے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عرفان سابق سی ای او کے آرڈر کے تحت کام کر رہے ہیں گزشتہ روز موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جھنگ مہار اختر بلوچ نے سول ہسپتال مذکورہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وہیں سے ہسپتال کا ڈائری نمبر لگا کر عجلت میں ایک آرڈر جاری کیا جس کے تحت انہوں نے ہسپتال کے پانچ سینئر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کو نظر انداز کر کے ایڈمنسٹریشن کا تجربہ نہ رکھنے والے جونئیر ترین میڈیکل آفیسر سیف اللہ کو ایڈیشنل ایم ایس کا چارج دیکر سب کو حیران کر دیا ڈاکٹر سیف اللہ مقامی ایم پی اے کے معروف پرسنل سیکرٹری جاوید کے عزیز ہیں جن کی ہسپتال کے معاملات  میں  پہلے دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے اگلے مرحلے میں انہیں ایم ایس بنانے کی بھی اطلاعات ہیں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ حکومت کے نئے قواعد و ضوابط میں سمپل  ایڈیشنل ایم ایس کی سیٹ سرے سے موجود ہی نہیں اے ایم ایس کلینیکل اے ایس بجٹ اینڈ فنانس اور اے ایم ایس سپورٹ منیجر کی أسامیاں ہیں جن پر پہلے ہی تین ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اس نئے آرڈر میں یہ بھی وضاحت نہ کی گئی  کہ ڈاکٹر سیف اللہ کس سیٹ پر کس کی جگہ زمہ داریاں سنبھالیں گے   درایں اثناء سی ای او ہیلتھ نےرابطہ کرنے پر اس بارے بتایا کہ ایڈمنسٹریشن کیلئے ینگ ڈاکٹر کی ضرورت تھی اس لیے ڈاکٹر سیف اللہ کو اے ایم ایس بنایا گیا ہے وہ شام کو ہسپتال کے معاملات سنبھالیں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں