یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

پیر، 7 مئی، 2018

اٹھارہ ہزاری:سابق مقامی ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے پریذائڈنگ حملہ آور کیس میں گرفتاری پیش کر دی

سابق مقامی ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے پریذائڈنگ حملہ آور کیس میں گرفتاری پیش کر دی انہوں نے علاقہ میجسٹریٹ جھنگ محمد رفیق کی عدالت میں خود کو سرنڈر کرتے ہوئے اپنی گرفتاری دی جس پر انہیں جھنگ جیل بھیج دیا گیا18فروری 2008کے جنرل الیکشن جس میں فیصل حیات جبوآنہ دوسری بار امیدوار بنے کے موقع پر پولنگ اسٹیشن رشید پور کے پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنے صوابدیدی ا ختیارکے تحت انہیں اور ان کے ایک عزیز اسد علی کو عدم موجودگی میں ایک ماہ قید کی سزاء دی تھی جس پر عملدرآمد نہ ہواسابق ایم پی اے اور ان کے عزیز پر پولنگ کے روزدھاندلی کے مبینہ شبہ میں پریذائیڈنگ افسر شوکت کپلانہ پر حملہ کر کے اسے زدوکوب کرنے کا الزام تھا شوکت کپلانہ واپڈامیں کمرشل اسسٹنٹ اور ضلعی چیئرمین بابر علی خان سیال جوکہ پہلے مذکورہ سابق ایم پی اے کے سیاسی حریف تھے کے مبینہ عزیز ہیں فیصل حیات جبوآنہ ق لیگ کے دور میں پنجاب اسمبلی کے سب سے کم عمر ممبر رہے ان کے والد نواب غضنفر علی خان مرحوم بھی دو بار ایم پی اے بنے ان کے بھائی منظر عباس جبوآنہ نے بتایا کہ سزاء کے خلاف اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری تھافیصل جبوآنہ نے فیصلہ کے احترام میں گرفتاری دی ہے انشاء اللہ وہ جلد سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے حلقہ کے کارکنان و سپورٹرز کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں