یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

پیر، 7 مئی، 2018

الیکشن سے قبل سب کا بلا تفریق احتساب کروایا جائے چاہے اس میں جتنی بھی مدت لگے:مرکزی چیئرمین پاکستان مشائخ و علماء کونسل, پیر سیف اللہ خالد گیلانی

الیکشن سے قبل سب کا بلا تفریق احتساب کروایا جائے چاہے اس میں جتنی بھی مدت لگے بعد میں الیکشن کروائے جائیں آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں کا بھی اہم رول ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سیف اللہ خالد گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جماعت کے مرکزی ترجمان ملک مظہر حسین اعوان اور ضلعی چیئرمین جھنگ مفتی ظفر الدین سیالوی بھی ان کے ہمراہ تھے پیر سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ ہماری جماعت اگرچہ غیر سیاسی ہے مگر الیکشن میں اسلام اور پاکستان کیلئے جو بہتر جماعت یا امیدوار ہوں گے اس کی حمایت کریں گے مذہبی جماعتوں کا کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں اہم رول ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام میں چونکہ اپوزیشن اور حکمران پارٹی کا عمل دخل ہوتا ہے اور اس کا مینڈیٹ محدود ہو گا وہ احتساب نہیں کر سکتی لہٰذا پہلے فوج اور عدلیہ کی نگرانی میں سب کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب کیا جائے چاہے اس میں دو تین سال یا جتنا عرصہ لگے بعد میں الیکشن کروائے جائیں صحیح احتساب کے بغیر شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے نہ ہی اس کا کوئی فائدہ ہو گاانہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف میاں نواز شریف کی نااہلی کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے اس اہم معاملے میں کس کا کتنا کردار تھا یہ بھی واضح نہیں ہو سکا پیر سیف اللہ خالد نے قبل ازیں دربار حضرت سلطان باہو پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ خالد سلطان کے بھانجے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں