چنیوٹ (شیخ سمیر سمی سے) ایک ارب سے زائد کا سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والا ن لیگی رہنما انتظامیہ کی گرفت میں آگیا ڈی سی چنیوٹ نے اٹھارہ سال سے پانچ ہزارکنال سرکاری زمین پر کیا گیا قبضہ اٹھارہ دنوں میں واگزار کروالیا تفصیلات کے مطابق سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے والا ن لیگی انتظامیہ کے شکنجے میں آگیا ڈی سی چنیوٹ رائے منظور ناصر نے چک نمبر158ج ب میں اٹھارہ سال سے پنجاب حکومت کی سرکاری زمین پانچ ہزار کنال ن لیگی رہنما سید محمد علی گیلانی سے واگزار کروالی بااثر ن لیگی سیاسی رہنماسید محمد علی گیلانی نے مختلف وزارء اور بیوروکریٹس کی مدد سے حکومت پنجاب کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے اٹھارہ سال سے اس زمین یہ ناجائز قابض تھے اور مختلف فصلیں کاشت کررہے تھے وزارء کی سفارشات اور پشت پناہی کی وجہ سے مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کچھ نہیں کررہی تھی اٹھارہ دن پہلے چارج سنبھالنے والے نئے ڈی سی رائے منظورنے تمام سفارشوں کو بالائے طاق رکھ کر سب سے پہلے اس پر کاروائی کی ان کا کہنا تھا کہ جلد ان بیوروکریٹس اور سیاسی منتخب نمائندوں کے نام بھی منظر عام پر لاؤں گا جو ان کی پشت پناہی کرتے ہوئے حکومت کوایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچارہے تھے یاد رہے کہ سید محمد علی گیلانی نے 2013کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 74اور عام بلدیاتی انتخابات میں چیرمین یونین کونسل 29میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔
جمعرات، 10 مئی، 2018
ایک ارب سے زائد کا سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والا ن لیگی رہنما انتظامیہ کی گرفت میں آگیا ڈی سی چنیوٹ نے اٹھارہ سال سے پانچ ہزارکنال سرکاری زمین پر کیا گیا قبضہ اٹھارہ دنوں میں واگزار کروالیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں