اٹھارہ ہزاری (ملک منور حسین کھوکھر سے) تریموں بیراج توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر ایک بار پھر احتجاج پل اور روڈ کو بلاک کر دیا منگل کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے گزشتہ روز مذکورہ پراجیکٹ پر کام کرنیوالے ڈیڑھ سو مزدوروں نے محمد رمضان جھبیل کی قیادت میں تین ماہ تنخواہیں نہ ملنے اور اس بارے میں پہلے سے طے شدہ معاہدہ کی مبینہ خلاف ورزی پر تریموں پل اور روڈ بلاک کر سخت احتجاج کیا جس سے دونوں طرف ٹریفک بلاک ہو گئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کمپنی سے بات چیت کے بعد مزدوروں کو منگل کے دن تنخواہوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی کروائی جس پر مزدوروں احتجاج ختم کر کے منتشر ہو گئے
جمعہ، 4 مئی، 2018
تریموں بیراج توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کا تنخواہیں نہ ملنے پر ایک بار پھر احتجاج پل اور روڈ کو بلاک کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں