یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعہ، 4 مئی، 2018

سیکرٹری آرکائیوز ، ایس اینڈ جی اے ڈی طاہر یوسف نے اچانک گندم خریداری مرکزاٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا

اٹھارہ ہزاری: سیکرٹری آرکائیوز ، ایس اینڈ جی اے ڈی طاہر یوسف نے اچانک گندم خریداری مرکزاٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نہ صرف گندم خریداری مرکز اٹھارہ ہزاری پر انتظامات کا جاٸزہ لیا بلکہ موقع پر موجود کاشتکاروں کے مساٸل بھی سنے انکا کہنا تھا کہ گندم خریداری مراکز پر نہ صرف حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ہے بلکہ تمام کاشتکاروں کو صاف شفاف شیڈول کے مطابق باردانہ دیا جاٸے گا انہوں نے محکمہ فوڈ کے عملے کو ہداٸیات کی کہ وہ کاشتکاروں کو باردانے کی تقسیم کو بہتر طریقے سے یقینی بناٸیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر کو فوڈ سنٹر اٹھارہ ہزاری پر بہتر انتظامات کروانے پر انہیں شاباش بھی دی جبکہ انہوں نے ، کسانوں کے لیے کے گٸے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ، کرتے ہوٸے کہا کہ تمام کاشتکاروں کو انکے حقوق کے مطابق باردانہ ملے گا اس موقع پر ڈی ایف او فوڈ جھنگ مہر اسلم دھول دیگر عملہ کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں