جھنگ(ابوتراب ترابی سے)شہید کانسٹیبل کے بیٹے کی بھرتی،ڈی پی اوجھنگ نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروادی،شہیدہیڈکانسٹیبل غلام جعفر کے بیٹے شاہد نے شہیدکوٹہ پر اپلائی کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ لیاقت علی ملک نے چوکی مکھیانہ میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام جعفر کے بیٹے شاہد خان کی شہید کوٹہ میں بھرتی کے معاملے میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔جھنگ پولیس کے ترجمان مہرمحمد یونس حسنانہ کے مطابق شہید اہلکار کے بیٹے کو شہید کوٹہ پر ہرصورت بھرتی کیا جائے گا مذکورہ نوجوان کی عمر 19سال جبکہ چھاتی کی پیمائش میعار سے کم تھی اس لیے بھرتی میں تاخیر پیش آئی۔مذکورہ نوجوان کو پولیس لائن میں موجود جم سنٹر کے انچارج کو دن میں دودفعہ مفت جم کروانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مذکورہ نوجوان کی چھاتی پیمائش پوری ہو اور شہید اہلکار کے بیٹے کو اسکا حق مل سکے۔
ہفتہ، 5 مئی، 2018
جھنگ:شہید کانسٹیبل کے بیٹے کی بھرتی،ڈی پی اوجھنگ نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروادی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں