نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ۔
وزیرداخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا۔
جہاں وزیرداخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھ۔
کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی۔
ملزم نے وزیرداخلہ پر براہ راست فائرنگ کی جس سے دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں لگی۔
وزیرداخلہ احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21سال ہے۔
اتوار، 6 مئی، 2018
نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں