اٹھارہ ہزاری(میاں ابو تراب ترابی سے )مسلم ایڈ آرگنائزیشن و یونیسیف کے تعاون سے بٹہ کوٹلہ یونین کونسل کوٹ شاکر میں صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم ایڈ آرگنائزیشن کی طرف سے سوشل موبلائزر حسن عباس اور میڈم نازیہ کرن نے مقامی لوگوں کو آگاہی فراہم کی سوشل موبلائزر میڈم نازیہ کرن نے مقررین کو بتایا کہ رواں ماہ تک تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں 4500 نئے واش رومز تعمیرکیے جاچکے ہیں جبکہ پانی کے 290 نئےنلکے لگائے جارہے ہیں تاکہ دوردراز کے دیہاتوں میں صاف پانی کی سہولت بھی میسر آسکے جبکہ سوشل موبلائزر حسن عباس کا کہنا تھا کہ مسلم ایڈ،یونیسیف کے باہمی تعاون سے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں واش رومز و نلکوں کی تعمیر کے علاوہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد صحت و صفائی کے حوالے سے لوگوں کے رویے میں عملی تبدیلی لانا ہے اس موقع معززین علاقہ،سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اتوار، 5 مئی، 2019
اٹھارہ ہزاری:مسلم ایڈ آرگنائزیشن و یونیسیف کے تعاون سے بٹہ کوٹلہ یونین کونسل کوٹ شاکر میں صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں