اٹھارہ ہزاری (خضر عباس خان سے)
جگہ جگہ ناجائز تجاوزات، محکمہ ہائی وے مسجد کی تعمیر پر خواب غفلت سے جاگ اٹھا، دکانوں کو چھوڑ کر زیر تعمیر مسجد کی دیوار گرا دی، تفصیلات کے مطابق خوشاب روڈ، جھنگ روڈ، بھر روڈ، لیہ روڈ ے کناروں پر لوگون نے ناجائز تجاویزات قائم کر رکھی ہیں لیکن محکمہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی کئی بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی ٹس سے مس نہ ہوا لیکن نواحی علاقہ روڈوسلطان میں ایک بار شہید کر کے دوبارہ تعمیر کی جانے والی مسجد کی کی چند انچ کی دیوار محکمہ ہائی وے کی زمین پر آجانے سے ایس ڈی او ہائی وے میاں ساجد عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بغیر کسی وارننگ کے دیوار گرا دی لیکن باقی بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کو کھلی چھٹی دے دی جب اس بارے ایس ڈی او میاں ساجد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔۔
بدھ، 6 دسمبر، 2017
جگہ جگہ ناجائز تجاوزات، محکمہ ہائی وے مسجد کی تعمیر پر خواب غفلت سے جاگ اٹھا، دکانوں کو چھوڑ کر زیر تعمیر مسجد کی دیوار گرا دی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں