یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعہ، 29 دسمبر، 2017

جھنگ:وزیرخوراک بلال یاسین کا اٹھارہ ہزاری شوگر ملز کا دورہ۔تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں ملزانتظامیہ نے ماموں بنادیا،ملز ملازمین اور من پسند افراد نے کاشتکار بن کر وزیرخوراک کو ملزانتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت نہ ہونے کا کہا۔ذرائع۔

اٹھارہ ہزاری(بیوروچیف شعیب بخاری سے) وزیرخوراک بلال یاسین نے آج اٹھارہ ہزاری میں واقع سراج اور حق باہو شوگر ملز کا اچانک دورہ کیا۔جسکے دوران انہوں نے گنے کی خریداری ودیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیرخوراک نے جب کاشتکاروں سے مسائل پوچھنے شروع کیے توتحصیل و ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں ملز انتظامیہ کی جانب سے موقع پر بھیجے جانے والے ٹاوٹوں ومن پسند افرادنے خود کوکاشتکار  ظاہر کرکےمقامی ملزوضلعی  انتظامیہ سے کسی قسم کی شکایت نہ ہونے،بروقت اوریجنل سی پی آر ناجائزکٹوتی نہ ہونے اور سرکاری ریٹ ملنے کا کہا جس پر وزیرخوراک نے اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا کسانوں کا  استحصال کرنے والے کےخلاف کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی،ضلعی انتظامیہ کسانوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا فوری طور پرازالہ کرے۔زرائع کے مطابق وزیرخوراک کے دورہ کے موقع پرمقامی مسائل ذدہ کاشتکاروں کو بلال یسین سے ملنے اور انکو اپنی شکایات نوٹ کروانے کی اجازت ہی نہ دی گئی اور انکو دور رکھا گیا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب  تمام صورت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ واٹھارہ ہزاری سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں