اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) گھر سے لڑ کر میکے جانیوالی 20سالہ خاتون کو خاوند نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ بستی ممدھانی موضع جبوآنہ میں جمشید ممدھانہ نامی شخص اور اسکی بیوی سعیدہ مائی کا شام کے وقت گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر سعیدہ مائی خاوند سے لڑ کر قریب ہی واقع اپنے میکے گھر چلی گئی جونہی وہ وہاں پر پہنچی تو جمشید بھی طیش میں آ کر پسٹل سے مسلح ہو کر پہنچ گیا اور اس نے بیوی پر فائز نگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ریسکیو اس کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری لیکر آئی جہاں ڈاکٹر نے اسکی موت کی تصدیق کر دی خاتون کی میت کو گھر شفٹ کر دیا گیا ہےپولیس ایک گھنٹہ تک موقع پر پہنچ نہ سکی تھی مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی رشتے میں اس کا خاوند چچا زاد اور خالہ زاد بھی لگتا تھا ملزم فرار ہو گیا ہے
جمعہ، 9 فروری، 2018
گھر سے لڑ کر میکے جانیوالی 20سالہ خاتون کو خاوند نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں