اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے 29سالہ شادی شدہ خاتون جل گئی نازک حالت میں برن یونٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا نواحی علاقے ستاں تھل(جھنگ) میں گزشتہ روز بشیر کھوکھر نامی شخص کے گھر میں مبینہ دیگر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ نے اسکی 29 سالہ اہلیہ نسیم مائی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا شوروواویلا پر پڑوسیوں نے گھر پہنچ کر أگ بجھائی مگر اس وقت تک خاتون کا جسم نوے فیصد جل گیا اسے بے ہوشی اور انتہائی نازک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ داخل کروایا گیا جہاں سے اسے برن یونٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے اہل علاقہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ خاتون نسیم مائی کی گھر میں ناچاقی چل رہی تھی جس سے تنگ آ کر اس نے خودسوزی کی ہے جبکہ اہل خانہ کے مطابق آگ گیس سلنڈر پر چائے بناتے اچانک لگی واقعہ کے بعد ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی مقامی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھانہ اٹھارہ پولیس مصروف تفتیش ہے
جمعہ، 9 فروری، 2018
گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے 29سالہ شادی شدہ خاتون جل گئی نازک حالت میں برن یونٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں