
اٹھارہ ہزاری :
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے پہلے سے بھی بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ہمارے ہاں انتہائی محنتی و تجربہ کاراور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی کوئی کمی نہیں جو بچوں کی عمدہ تعلیم و تربیت اورانکی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ان خیالات اظہار چناب کالج اٹھارہ ہزاری کے پرنسپل محمد اکرم طارق نے ادارے کا دورہ کرنیوالے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں چناب کالج کا قیام تحصیل بھر کے لوگوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے یہاں انتہائی مناسب اخراجات پر بچوں کو عالمی معیار کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے دو سال کے عرصہ میں طلبہ کی تعداد350تک پہنچ گئی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےنرسری سے ہفتم تک 6مارچ سے نئے داخلوں کا آغاز بھی ہو رہا ہے اول کلاس سے ہی بچوں کوکمپیوٹر کی تعلیم دی جا تی ہے جس کیلئے ادارے میں جدید کمپیوٹر لیب موجود ہے تفریحی سرگرمیوں و کھیلوں پر بھی باقاعدہ توجہ دی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر جھنگ کی خصوصی کاوش سے حال میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا باسکٹ بال گراؤنڈ بنایا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں