
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)ناقص سیوریج سسٹم نے ات مچادی،گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا۔میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کا عملہ دفاتر اور ڈیروں تک ہی محدود،علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکررہ گیاجس کے باعث سیوریج کا گندہ پانی تھانہ چوک کے قریب موجود بستی ریتڑی کے گھروں میں داخل ہونے لگا ہے جس سے علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود ہوکررہ گئی ہےجبکہ گھروں کی عمارتیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔مناسب سیوریج سسٹم مناسب نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں،انکا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں،اپنی مددآپ کے تحت گٹروں اورسیوریج نالوں کی صفائی کروارہے ہیں مگر انتظامیہ کے کسی افسر یا اہکار نے کوئی توجہ نہیں دی۔میونسپل کمیٹی کا عملہ دفاتر اورسیاستدانوں کے ڈیروں تک ہی محدود ہے مگر خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثرریاض ملک سے ناقص سیوریج سسٹم کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں