یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

بدھ، 7 مارچ، 2018

آرپی ا و فیصل آباد کی چنیوٹ آمد، ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ

چنیوٹ (شیخ سمیر سمی سے) آرپی ا و فیصل آباد کی چنیوٹ آمد، ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ اور یادگار شہداء کا افتتاح، ماہانہ اچھی کارکردگی کے حامل14 پولیس افسران وملازمان میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد محمد بلال صدیق کمیانہ نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او دفتر میں جملہ ڈی ایس پی ای اور ایس ایچ اوزسے کرائم میٹنگ کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن بھی ہمراہ موجود تھے۔دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی ۔ آر پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سنگین جرائم قتل ، قتل معہ ڈکیتی ، راہبری ، اغواء برائے تاوان ، ATA وغیرہ کی روک تھام کے لیے مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی پر یکسوء کیا جائے۔ گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو تیز کیا جائے ۔حساس مقامات کی سیکیورٹی،اقلتیوں کی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ پتنگ بازی کرنے والوں ،شادی بیاہ کی تقریبات پر فائرنگ کرنے والوں،ون ویلنگ،غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے والوں،پتنگ بازی،اسلحہ کی نمائش،سیاہ شیشوں ،سبزنمبر پلیٹ والی گاڑیوں،منشیات فروشوں،رسہ گیروں،ٹاؤٹوں،اورسودخووروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعد ازاں آرپی او بلال صدیق کمیانہ ، ڈی سی محمد ایوب خان، ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان ، چےئرمین سی پی ایل سی مسعود اقبال، میاں عمران ڈائریکٹر دین گروپ آف انڈسٹری نے یادگار شہداء کا افتتاح کیا ۔بعد ازاں ماہانہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے14 پولیس افسران انسپکٹر غلام شبیر ، انسپکٹر بابر نواز ، انسپکٹر ممتاز میکن ٹریفک پولیس ،سب انسپکٹرخضرحیات ، ASI امیر علی ، ASI شہباز خان، ، محمد منشاءASI ٹریفک پولیس ، HC واجد حسین ، HC ظہیر عباس ، HC اظہر اقبال ، کانسٹیبل محسن ، کانسٹیبل عبدالجامع ، کانسٹیبل خالد محمود کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر آرپی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے پولیس افسران کی شہادتیں کسی بھی صورت فراموش نہیں کی جاسکتی ہے چنیوٹ پولیس کے شہدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ڈی پی او آفس کے عین سامنے یادگار شہداء کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں