
اٹھارہ ہزاری
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے گزشتہ روز بھی اچانک تحصیل اٹھارہ ہزاری کے چھ امتحانی سنٹر زکا وزٹ کیا انہوں نے فرسٹ ٹائم میں گورنمنٹ بوائزھائی سکول، گورنمنٹ گرلز ھائیر سیکنڈری سکول واصو آستانہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج اٹھارہ ہزاری جبکہ سیکنڈ ٹائم میں ہائی سکول ماچھیوال'کوٹ شاکر اور ماڑی شاہ سخیرہ میں قائم امتحانی سنٹرز کا اچانک وزٹ کر کے انہیں چیک کیا اے سی نے امتحانی مراحل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم سنٹرز پر پولیس کی سیکیورٹی نہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کا بندوست کرنے کی ہدایت کی ا س موقع پر انکا کہنا تھا کہ بوٹی مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا امتحانات کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہے تاکہ کسی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے امتحانات پر معمور سٹاف کو ہدایات دیں کہ وہ امتحانی مراحل کوصاف اور شفاف بنائیں تاکہ میعار تعلیم کو بلند کیا جا سکے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں