یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعہ، 2 مارچ، 2018

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹھارہ ہزاری میں سالانہ سپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد

اٹھارہ ہزاری(شعیب الحسن بخاری سے)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹھارہ ہزاری میں سالانہ سپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد۔پو زیشن ہو لڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹھارہ ہزاری میں سالانہ سپورٹس کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسیپل سلیم تقی شاہ، پروفیسرز عارف سپرا، غلام محمد،مظفر خان ، عباس خان ،عبدالروف ،زوار حسین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، طلباء کر درمیان کرکٹ،والی بال،دوڑ،رسہ کشی ودیگر کھیلوں میں مقابلہ ہوا نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں کالج کے پرنسیپل سید سلیم تقی و دیگر اساتدہ نے میڈل و دیگر انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید سلیم تقی شاہ کا کہنا تھا کہ پڑ ھائی کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے کھیل بھی نہایت اہمیت رکھتی ہے اس سے طلباء کی نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ پڑھائی اور زندگی کے دیگر معاملات کیلئے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کھیل طلباء کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا ایک بڑا زریعہ ہیں اس لیے والدین اپنے بچوں کوکھیلوں میں حصہ لینے کے خصو صی سپورٹ اور وقت دیا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں