اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے اٹھارہ ہزاری (جھنگ)سے سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کو 2008کے جنرل الیکشن میں مبینہ جھگڑا کرنے پر پریذائیڈنگ افسر کی طرف سے دی جانیوالی ایک ماہ قید کی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے فیصل جبوآنہ نے مذکورہ سزا کے فیصلے پر دس سال بعد علاقہ میجسٹریٹ سول جج جھنگ محمد رفیق کی عدالت میں سات مئی کو سرنڈر کرتے ہوئے گرفتاری دی تھی اور وہ اس وقت جھنگ جیل میں ہیں انہوں نے معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ مظہر علی اور فخر عباس جبوآنہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں اس سزاء کو چیلنج کیا لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم نے رٹ پٹیشن کی گزشتہ روز ابتدائی سماعت کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے میں فیصل حیات جبوآنہ کی مذکورہ سزاء کو معطل کر کے انہیںضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت اپنا تفصیلی فیصلہ کل بدھ کو جاری کرے گی
منگل، 15 مئی، 2018
ہائیکورٹ نے اٹھارہ ہزاری (جھنگ)سے سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کو 2008کے جنرل الیکشن میں مبینہ جھگڑا کرنے پر پریذائیڈنگ افسر کی طرف سے دی جانیوالی ایک ماہ قید کی سزا کو معطل کرتے ہوئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں