الیکشن 2018 کے دلچسپ ریکارڈز
تحقیق و تحریر آغا نیاز مگسی
عمران خان کا تاریخی ریکارڈ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر الیکشن جیت کر تاریخی رکارڈ قائم قائم کیا
فہمیدہ مرزا کا ریکارڈ
قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر محترمّہ بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی اور ہمشکل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مسلسل پانچویں بار قومی اسمبلی کی نشست جیت کر پاکستان کی خواتین پارلیمنٹرین کا ریکارڈ قائم کیا وہ یہ نشست سندھ کے شہر بدین سے 4 بار پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اور اس بار پانچویں مرتبہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کر چکی ہیں
بھٹو خاندان کو محروم کردیا
بھٹو کے نام ووٹ اور اقتدار کے مزے لوٹنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور بلاول زرداری نے اس بار بھٹو خاندان اور قبیلے کے کسی بھی فرد کو پارٹی کی ٹکٹ نہ دے کر رکارڈ قائم کیا ہے
سب سے کم عمر ایم این اے
گجرات سے 26 سال کے نوجوان چودھری حسن الہی نے قومی اسمبلی کی نشست جیت کر موجودہ پارلیمنٹ میں سب سے کم عمر ایم این اے کا اعزاز حاصل کر لیا
چار بھائی منتخب
مگسی قبیلے کے سربراہ سابق گورنر بلوچستان و سابق وزیر اعلی نواب ذوالفقار علی مگسی کے 4 بھائی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہ کر ریکارڈ قائم کیا جن میں سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی جھل مگسی بلوچستان سے ہے جبکہ دوسرے بھائیوں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ نادر خان مگسی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی قمبر شہداد کوٹ سندھ سے ہے
دو سگی بہنیں منتخب
گجرات سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہنیں خدیجہ فاروقی اور رابعہ فاروقی دو مختلف جماعتوں کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئی ہیں خدیجہ فاروقی کا تعلق ن لیگ سے اور رابعہ فاروقی کا تعلق ق لیگ سے ہے بہرحال دونوں بہنیں مسلم لیگی ہیں
الیکشن نتائج مسترد
پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے الیکشن 2018 کوفراڈ قرار دے کر الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ مجلس عمل عوامی نیشنل پارٹی ایم کیو ایم پشتونخواہ میپ و دیگر جماعتیں شامل ہیں
زراٸع
رانا زاہد اقبال سے
منگل، 31 جولائی، 2018
الیکشن 2018 کے دلچسپ ریکارڈز تحقیق و تحریر آغا نیاز مگسی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں