یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

اتوار، 29 جولائی، 2018

جھنگ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثارنے جھنگ میں اپنے دورہ کے موقع پرحضرت سخی سلطان باہوؒکے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کے بعد چادر چڑھائی

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثارنے جھنگ میں اپنے دورہ کے موقع پرحضرت سخی سلطان باہوؒکے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کے بعد چادر چڑھائی۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویانے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریار، ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاداحمد خان ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور سیال سمیت صاحبزادہ حمید سلطان، نجیب سلطان، نذیر سلطان اور منیب سلطان بھی موجود تھے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثارنے کہا کہ بزرگان دین اور صوفیاءکرام کی خانقاہیں علم و عرفان، پیار ومحبت اور روحانی سکون کا سرچشمہ ہیںجن کی زیارت کےلئے آنے والے عقیدت مندبڑی تعداد میں اس برگزیدہ ہستی کے وسیلے سے اپنے گناہوں کی معافی اور حاجات کی قبولیت کےلئے انکے مزار شریف پر حاضری دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حضرت سخی سلطان باہوؒ نے اپنی دینی و روحانی زندگی میں مسلمانوں کی صحیح سمت رہنمائی کی اور انہیں نیکی اور خیرو فلاح کا درس دیا۔ انہوںنے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور سرور کائنات حضرت محمدﷺ نے ہمیں بھائی چارے کا درس دیا ہے لہٰذا ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو ختم کرکے اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھانا چاہیے تاکہ وطن عزیز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آیاہوں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے دربار حضرت سخی سلطان باہوؒپر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو دیکھ کرہاتھ ہلاکر جواب دیا۔بعد ازاں انہوںنے سلطان باہوؒ دربار میں نوافل اور نماز عصر ادا کی۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے گدی نشین کے ہمراہ ملک و قوم کی تعمیرو ترقی، سلامتی و استحکام اور ڈیمز کی کامیابی کی تکمیل کیلئے دعا خصوصی مانگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں