جھنگ۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی نےمیڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے پی ٹی آئی قیادت کو مولانا معاویہ اعظم کا نام دیا
ہے ۔
انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی رہنماچوہدری سرور اور راجہ ریاض پی پی 126۔ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہو نے والے ایم پی اے مولانا محمد معاویہ اعظم کے گھر انہیں مبارکباد دینےاور پی ٹی آئ میں شمولیت کی دعوت دینے آئے تھے ہم نے اپنا مطالبہ ان کے آگے رکھ دیا اب دیکھنا ہوگا کہ وہ وزارت اعلی کے لئے ہمارے نوجوان کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔اس موقع پر ایم پی اے مولانا محمد معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ چوہدری پرویز الہی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ء بھی رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ یہاں سے جیتنے والے چار اراکین اسمبلی سمیت دیگر شہروں کے ایم پی ایز بھی رابطے میں ہیں اور پنجاب میں آزاد امیدواروں پر مشتمل ایک نیا گروپ بننے جارہا ہے ۔تمام جماعتیں اور پارٹیاں ہماری مقروض ہیں ہم پر کسی کا قرض نہیں جوبھی فیصلہ کیااپنے حلقے ، شہر اور ملک کی ترقی کےلیے کریں گے۔
ہفتہ، 28 جولائی، 2018
جھنگ آزاد حثیت سے منتخب ہونے والے ایم پی اے مولانا محمد معاویہ اعظم طارق اور مولانامحمد احمد لدھیانوی کی پی ٹی آئی رہنما ء چوہدری سرور اور راجہ ریاض سے جھنگ میں ملاقات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں