یہ بلاگ تلاش کریں

Breaking

جمعرات، 2 اگست، 2018

ہائی کورٹ میں آج الیکشن کے بعددوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہو گی

اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹ میں آج الیکشن کے بعددوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہو گی ایبٹ آباد سے علی اصغر خان، جھنگ سے فیصل صالح حیات، جبکہ فیصل آباد سے اسرار احمد نے درخواست دے رکھی یے سندھ سے پیپلزپارٹی کے ایک قومی اور 4صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے این اے 237 کراچی سے امیدوار عبد الحکیم بلوچ، پی ایس 36نوشہروفیروز سے ضیاء الحسن لنجار نے درخواست دائر کی ہے پی ایس 32سے نواب علی وسان، پی ایس 41سے معشوق علی اور پی ایس 29سے شیراز شوکت نے درخواست دائر کی ہے عدالت نے تمام درخواستوں پر الیکشن کمیشن، متعلقہ ڈی آر اوز ، آر اوز اور جیتنے والے امیدواروں سے جواب طلب کر رکھا ہے این اے 15 سے جیتنے والے مرتضی جاوید عباسی اور ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر ہائیکورٹ پہنچ گئے گزشتہ سماعت میں جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ کوشش ہے کہ جمعہ کو درخواستوں پر فیصلہ سنادیں فیصلے میں تاخیر ہوئی تو نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست کو دیکھیں گے، جسٹس عامر فاروق

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں