پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا سال 2019 کا سب سے بہترین پلیئر قرار ESPN ESPORTS نے اپنا پلیئر آف دی ائیر پاکستانی نوجوان ارسلان ایش کو قرار دے دیا ۔۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ ارسلان صدیقی جسے لوگ ارسلان ایش کے نام سے جانتے ہیں نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر دیا ۔
ارسلان ایش دنیا میں کھیلے جانے والے مقبول گیم Tekken 7 کا دنیا میں بہترین پلیئر ہے۔
سال 2019 میں ارسلان ایش نے EVO Japan اور EVO US دونوں ٹورنامنٹ اپنے نام کر لئے اور TEKKEN گیم جو ذیادہ تر جنوبی کوریا والے ہی جیت تھے کو اس بار پاکستان کے نام کر دی۔
ارسلان ایش نے 2019 میں EVO Japan ٹورنامنٹ میں Tekken ٹیم کا سب سے مقبول اور بہترین پلیئر Knee کو ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا اور شائقین کو حیران کر دیا۔
EVO JAPAN جیتنے کے بعد EVO US جیت کر پہلے کھلاڑی بن گئے جس نے 1 سال میں دونوں ٹورنامنٹ جیتے ہو۔
ارسلان ایش نے KNEE کو ہرانے کے بعد سجدہ بھی کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا ارسلان کا کہنا تھا کہ یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ آج میں اس مقام پر پہنچا ہو۔
ارسلان ایش پر آج پوری قوم فخر کرتی ہے اور امید ہے کہ ارسلان ایش مستقبل میں اور کامیابی سے ہم کنار ہونگے۔
ہماری دعائیں ارسلان کے ساتھ ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں